نئی دہلی،10اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ نے کجریوال حکومت کے اشتہارات پرعوامی فنڈ کے غلط استعمال کے معاملہ سپریم کورٹ کے حکم پربنائی گئی3رکنی کمیٹی کے پاس بھیجا دیا ہے۔کمیٹی کو 4سے 6ہفتے میں فیصلہ لیناہوگا کہ کجریوال حکومت نے فنڈکا غلط استعمال کیایانہیں۔ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کمیٹی یہ طے کرے گی کہ کجریوال حکومت نے اشتہارات دکھانے پرپیسے کا غلط استعمال کیایانہیں۔مرکزی حکومت نے اپریل میں یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعدبنائی ہے۔کمیٹی کی ذمہ داری عوامی فنڈ کے غلط استعمال کو ریاست اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں پر نظر رکھنے کی ہوگی۔کانگریسی لیڈر اجے ماکن نے ہائی کورٹ میں عرضی لگائی تھی کہ کجریوال حکومت عوامی فنڈ کا غلط استعمال کرکے اشتہارات دکھا رہی ہے۔ماکن کی طرف سے عدالت کوبتایااوردکھایا گیا کہ سرکاری خرچے پر کجریوال حکومت دہلی کے باہر کی ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کی تصویر کو چمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔